گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر حسن علی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے ساتھ بحث کی ویڈیو سامنے آگئی۔
جبکہ حسن علی اور صحافی کے درمیان ہونے والی تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ پریس کانفرنس کے دوران صحافی انس سعید نے حسن علی سے سوال کیا، جس پر کرکٹر نے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔ صحافی کی جانب سے مسلسل اصرار پر حسن علی نے کہا کہ آپ پہلے اپنے ٹوئٹر پر اچھی باتیں لکھے، پھر میں آپ کے سوال کا جواب دوں گا۔
مزید کہا کہ پی سی تو آپ کو نہیں روکا سکتی، مگر ہم تو آپ کو روک سکتے ہیں۔