قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل گذشتہ روز ہونے والی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2022 کی ڈرافٹنگ میں سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاجاً دستبردار ہوئے۔
پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی نےکامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا گیا جس کے بعد انہوں نے ایوونٹ سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پپر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی ،مجھے سلور کیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع فراہم کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو مجھے اس وقت بھی حیرانی اور تشویش ہوئی تھی۔ ٹیم مینجمنٹ نے جبکہ مجھ سے کہا تھا کہ آپ کی اگلے سال ہونے والے پی ایس ایل میں کیٹیگری کی فہرست میں ترقی کر دی جائے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن مجھے سلور میں منتخب کر دیا گیا۔
کامران اکمل نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔