چاول کھانے کے شوقین افراد کو شاید یہ نہیں معلوم ہوگا کہ اس کا ابلا ہوا پانی صحت کے بہت سے مسائل پر قابو پانے لیے معاون کردار ادا کرسکتا ہے۔
چاولوں کا پانی ابال کر پینے سے قبض دور ہوتا ہے اور یہ ہماری جلد اور بالوں کے مسائل کو بھی حل کرتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں چاولوں کا پانی ابال کر پینے کے 5 حیرت انگیز فائدے۔
بلڈ پریشر کا علاج
چاول کا پانی پینے سےخون کا دورانیہ درست رہتا ہے۔ اس سے لو بلڈ پریشر کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔ چاول کی چوکر میں نمک ملا کر پینے سے فائدہ حاصل ہوگا۔
کاربوہائیڈریٹ کی کافی مقدار
چاول کا پانی انرجی بوسٹر ڈرنک کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس کافی موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہے۔ چاول کے پانی میں نمک اور کالی مرچ ملا کر پی لیں۔ اس کا فائدہ آپ کو ملے گا۔
نظام ہاضمہ کے لیے
چاول کے پانی کے استعمال سے ہاضمہ بھی درست رہے گا۔ابلے ہوئے چاولوں کا پانی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، اسے پینے سے بدہضمی کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔
تھکاوٹ دور کرنے کیلئے
ابلے ہوئے چاول کے پانی میں وٹامن بی، سی اور ای کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ یہ وہ وٹامن ہیں جو تھکاوٹ کو بھگا دیتے ہیں اور آپ کو توانائی بخشتی ہیں۔ چاول کا پانی وائرل بخار میں دوا کا کام کرتا ہے۔ اس سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے۔
بالوں کے گرنے کے مسئلے میں
چاولوں کے ابلے ہوئے پانی کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس سے بال گرنے کا مسئلہ بھی دور ہو جاتا ہے۔ اگر بال سفید ہو رہے ہیں یا بالوں کی چمک کم ہو رہی ہے تو اس میں بھی چاول کا پانی مفید ثابت ہوگا۔