کینو موسم سرما میں کھایا جانے والا ایک بہترین پھل سمجھا جاتا ہے جس کی افادیت سے لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ کینو کھانے کے ساتھ اس کا شربت بھی بنا کر پیا جاتا ہے جو ذائقے میں بہت عمدہ ہوتا ہے۔
کھٹے میٹھے مالٹے وٹامن سی، فائبر اور فولک ایسڈ وافر مقدار میں پایاجاتا ہے۔ لوگ اس پھل کو بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ پھل نظام انہضام کے لیے بہت کارآمد ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک دن یا ایک وقت میں کتنے مالٹے کھانا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو اس خبر میں ہم جانیں گے۔
جیسا کہ کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اسی طرح مالٹے زیادہ کھانے اور خاص طور پر اس کا شربت زیادہ پی لینے سے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
1- ماہرین کہتے ہیں کہ ایک عام شخص کو ایک وقت میں 3 مالٹے یا کھانے چاہئیں اس سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
2- جبکہ غذائی ماہرین کے مطابق کینوؤں کے ایک گلاس رس میں 5 سے 6 کینوؤں سے حاصل کردہ شوگر، فرکٹوز موجود ہوتا جو کہ موٹاپے اور شدید تیزابیت کا سبب اور گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
3- غذائی ماہرین کے مطابق کینوؤں کے رس میں فائبر نہ ہونے اور سٹرس کی مقدار زیادہ ہونے کے سبب یہ معدے اور دانتوں کی صحت بھی متاثر کر سکتا ہے۔
4- اسی طرح کم کیلوریز کے ہونے کے باوجود انہیں ایک دن میں کافی زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ وزن بڑھنے کی وجہ بن سکتا ہے۔
5- اور ہاں بہت زیادہ وٹامن سی بھی ہیضے، متلی، دل متلانے، سینے میں جلن، پیٹ پھولنے، سردرد، بے خوابی اور گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔