مچھلیاں سردی میں سب کھاتے ہیں، کچھ شوق شوق میں کھاتے ہیں اور کچھ سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے مچھلی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ذائقے سے سب لوگ بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مچھلی کھانے میں کئی مرتبہ مشکلات بہت پیش آتی ہیں۔
مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو سب سے پہلے کوشش کریں کہ کھانسی ہو جائے کیونکہ بعض اوقات کھانسنے کی وجہ سے کانٹا منہ کے ذریعے باہر آ جاتا ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو توا
آپ ایک گلاس پانی پیئیں اور کوشش کریں کہ قے ہو جائے اس سے کانٹا نکل سکتا ہے۔
سرکے میں پانی کو مکس کریں یہ پیئیں۔ سرکہ ایسٹک خصوصیات رکھتا ہے جس سے کانٹے کو غذا کی نالی میں جانے کا موقع نہیں ملتا یوں سرکہ ایک اچھا گھریلو ٹانک ہے۔
کانٹا پھنسنے کی وجہ سے حلق میں انفیکشن بھی ہوسکتا ہے اور سوجن بھی۔ غذائی نالی میں اگر کانٹا چبھے تو اس سے سانس لینے کا عمل بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ اس لئے مچھلی کھانے کے ساتھ ساتھ پانی لازمی پیئیں۔