گرگٹ رنگ بدلنے میں دیر نہیں کرتا، جس رنگ کی چیز کے پاس موجود ہو ویسا ہی رنگ اپنا لیتا ہے اور یہ کسی کے ہاتھ میں نہیں آتا۔
دنیا میں بھر گرگٹ کی 160 سے زیادہ اقسام موجود ہیں۔ اس کا قد 0.6 انچ سے لے کر 30 انچ تک ہوتا ہے
۔
گرگٹ اپنی دونوں آنکھیوں کو ایک کی وقت دو مختلف سمتوں میں گھما سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ وقت اور موقع کی مناسبت سے فوری رنگ بدل لیتا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھیئے کیسے یہ جانور رنگ برنے رنگوں میں خود کو بدلتا ہے اور مکاری سے بھاگ نکلتا ہے۔
گرگٹ کی آنکھیں تمام رینگنے والے جانوروں سے بڑی ہوتی ہیں۔ زیادہ تر گرگٹ اپنے آپ کو نیلا ، سبز ، خاکی ، گندمی ، گلابی ، سرخ اور سیاہ رنگ میں ہی بدل پاتے ہیں۔
گرگٹ میں پائے جانے والے زیلی خلیے کو میلانوفورز کہتے ہیں۔ جو اس کی کھال کے اندر تہوں کی صورت میں پائے جاتے ہیں اور مختلف رنگ اپنے اندر چھپائے رکھتے ہیں۔ گرگٹ ان میلانوفورز کو کھول کر اور بند کر کے اپنے جسم کا رنگ بدل لیتے ہیں۔