امرود کے پتوں سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے اس پھل کے پتوں کے 5 بہترین فائدے جو آپ کے مہنگے خرچے بچاسکتے ہیں

ہماری ویب  |  Dec 09, 2021

امرود ایک خوشنما اور ذائقے دار پھل ہے۔ لیکن سردیوں کے موسم میں امرود اور بھی زیادہ کھایا جانے لگتا ہے اور ہم میں سے بیشتر لوگ اسے فروٹ چاٹ میں ڈال کر کھانا بہت پسند کرتے ہیں۔

لیکن آج ہم امرود کے پتوں کے فوائد کے بارے میں جانیں گے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

*امرود کے پتوں کے صحت سے متعلق فوائد

1-امرود کے پتے بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

2-امرود کے پتے وٹامن سی اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔اور امرود کے پتوں کی چٹنی کھانسی اور زکام سے نجات میں مفید ہوتی ہے۔

3-امرود کے پتوں کی چٹنی کے استعمال سے بلغم سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔

4- امرود میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو آپ کی جِلد کو بڑھاپے سے بچاتے ہیں۔

5- امرود کے پتے ذیابطیس کو کنٹرول کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی وزن پر قابو پانے پر بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

امرود کے پتوں کو گرم پانی میں ڈال کے مزید ابالیں اس کے بعد پانی کو چھان کے ٹھنڈے ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈے ہونے کے بعد اسکا روزانہ استعمال کریں ڈائریا جیسی بیماری سے جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More