پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 8 رنز اور ایک اننگز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 205 رنز پر آؤٹ کردیا۔
پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن شروع سے پاکستانی باؤلرز سے سامنے لڑکھڑاتی ہوئی نظر آئی، بنگلہ دیش کے تمام کھلاڑی 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔
تاہم پاکستان نے بنگلہ دیش کو فولو آن دے کر دوسری اننگز میں 205 رنز پوری ٹیم کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔
نتائج کے لیے یہاں
کلک کریں