یہ وائیڈ بال کا اشارہ تھا یا پھر کوئی مزاحیہ ڈانس کا مقابلہ۔۔۔ امپائر کی انوکھے انداز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Dec 08, 2021

کرکٹ میں امپائر کا ایک بڑا اہم کردار ہوتا ہے، وہ اپنا فیصلہ اشاروں کی مدد سے دیتا ہے۔ سوشل میں پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امپائر نے وائیڈ بال کا اشارہ بڑے ہی انوکھے انداز میں دیا، جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہونے والے ایک لوکل میچ کے دوران جب باؤلر کی جانب سے وائیڈ بال کروائی گئی تو امپائر نے ہاتھوں کے بل الٹے کھڑے ہوکر ٹانگوں سے وائیڈ بال کا اشارہ دے دیا۔

جبکہ اسی امپائر کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں کھلاڑی کی جانب سے چوکا لگانے پر امپائر نے معمول کے اشارے کے بجائے عجیب و غریب انداز میں ڈانس شروع کردیا۔

امپائر کے اس انوکھے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شئیر کی جارہی ہے۔ جبکہ شائقین کی جانب سے اس نئے انداز کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک لاکھوں صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More