پاکستان میں اچانک اڑتی ہوئی یہ چیز دیکھی گئی، آخر یہ کیا ہے؟ شہری پریشان

ہماری ویب  |  Dec 06, 2021

گزشتہ دنوں پاکستان میں کچھ عجیب و غریب چیز آسمان پر نظر آئی، جسے دیکھ کر کسی نے خلائی جہاز اور کسی نے زمین کی طرف آتا ہوا کوئی سیارہ سمجھا، تاہم یہ غیر معمولی چیز کیا تھی، حقیقت سامنے آگئی۔

دراصل امریکی خلائی کمپنی "سپیس ایکس" کے نئے پروجیکٹ "اسٹار لنک" کے تحت 60 سیٹیلائٹس، ایک ساتھ خلا میں بھیجی گئی ہیں۔

اسٹار لنک کے نام سے شروع کیے گئے اس پروجیکٹ کا مطلب سیٹلائٹس کی مدد سے زمین پر تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت دینا ہے۔

جبکہ ان سیٹلائٹس کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب سپیس ایکس کمپنی کے مطابق اس پروگرام کے تحت 1200 سیٹلائٹس خلا میں بھیجی جائیں گی۔ تاکہ زمین کے گرد سیٹلائٹس کا جال بنایا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More