سردی میں گھر کو گرم رکھیں ۔۔ وہ 5 کون سے پودے ہیں جو سردیوں میں گھر کو گرم رکھتے ہیں؟ اور آپ کو ٹھنڈ سے بچائیں

ہماری ویب  |  Dec 04, 2021

پودے صرف ہمیں گرمی سے ہی نہیں بلکہ سردی سے بھی بچاتے ہیں۔ کچھ ایسے پودے بھی ہوتے ہیں جو سردی میں ٹھنڈ سے بچانے میں مددگار ہوتے ہیں اور ہیٹر کی طرح گھر کو گرم رکھنے میں کسی حد تک مدد دیتے ہیں۔ آپ بھی جانیں تاکہ اس سردی آپ کا گھر بھی پودوں سے گرم رہے اور بیماریوں سے بچ سکے۔

٭ زی زی پلانٹ:

زنزی بار پودے کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ اس کو گھر کے اندر رکھنے سے پہلی بات تو گھر گرم رہے گا کیونکہ یہ گرم علاقے کا پودا ہے یہ سورج کی تپش کو اپنے اندر تیزی سے جذب کرتا ہے۔ فالج کے مریضوں کے لئے اس پودے کا گھر میں رکھنا ان کے اعصابی نظام کو تازگی فراہم کرنا ہے۔

٭ گیندے کا پودا:

گیندے کا پھول اور پودا ایسا پودا ہے جو موسم کے حساب سے بدلتا ہے، گرمی میں ٹھنڈا اور سردی میں گرمائش فراہم کرتا ہے۔ اس کو کمرے میں رکھیں یہ تازگی کے ساتھ جلن اور خارش سے بھی بچاتا ہے۔

٭ پیس لیلی:

پیس لیلی ویسے تو گرمیوں کا پودا ہے لیکن یہ سردی میں گرمائش دیتا ہے اگر اس کے اوپر ببل ریپ رکھ دیا جائے۔ یعنی جیسے ہم کسی بھی چیز پر کوور چڑھاتے ہیں یا چادر ڈھک دیتے ہیں تو وہ کوور ہو جاتی ہے۔ بالکل اسی طرح ببل ریپ کو پودے پر ڈال دیا جائے تو یہ اپنے کیمیکلز کے ساتھ پلاسٹک کے انزائمز کو ریگولیٹ کرتا ہے جس سے پودا گرمائش دیتا ہے ۔

٭ سپائڈر پلانٹ:

سپائڈر پلانٹ بھی گرم علاقوں میں پیدا ہونے والا پودا ہے اس کی رگوں میں موجود سیال مادے گرم ہوا کا اخراج کرتے ہیں۔

ربڑ کا پودا

ربڑ کا پودا باہر کے درجہ حرارت کو اپنے اندر کے کلوروفل کی موجودگی میں گرم کرنے کا اہم کام کرتا ہے جس سے گرمائش پیدا ہوتی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More