چیکو کے بیج کو پانی میں بھگو کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے چیکو کے بیج سے کچھ ایسے فائدے جو صحت کے لئے ضروری ہیں

ہماری ویب  |  Dec 04, 2021

چیکو ہم سب ہی کھاتے ہیں اور اس کے فائدے بھی سب ہی جانتے ہیں۔ لیکن اس کے اندر موجود کالے بیج یا گھٹلیاں جن کو نکال کر آپ پھینک دیتے ہیں یہ سب سے زیادہ فائدے مند ہوتی ہیں۔ سُننے میں یہ یقیناً حیران کن بات ہے کہ اس کالی گٹھلی میں بھی کوئی فائدہ ہے لیکن یہ قدرتی ہے۔

چیکو کے بیج کے فائدے:

٭ چیکو کے بیج کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح اُٹھ کر اس پانی کو پی لیں۔ یہ آپ کے گرتے ہوئے بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

٭ جن لوگوں کو خشکی، خارش یا جلد پر کسی قسم کی الرجی ہے وہ اس گٹھلی کے پانی کو پیئیں بھی اور اس کو خارش کی جگہ پر لگائیں، یہ اینٹی انفلامیٹری ہے جو سارے جراثیموں کو جلد سے باہر دھکیلتی ہے۔

٭ بالوں میں خشکی ہے تو اس بیج کو پیس کر اچھی طرح باریک پاؤڈر تیار کریں اور سرسوں کے تیل میں پکا کر ہفتے میں 2 مرتبہ بالوں میں 2 گھنٹے کے لئے لگائیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں۔ اس سے بالوں کی خشکی جلد ہی ختم ہو جائے گی۔

٭ ڈپریشن کے مریض اس کا پاؤڈر پانی سے پھانکیں یا گرم دودھ سے، اس سے دماغی سکون بھی ملے گا اور نیند کی کمی بھی پوری ہوگی۔ اس میں اینٹی ڈپرشین انزائمز موجود ہوتے ہیں جو دماغ کو تھکاوٹ سے بچانے کا کام کرتے ہیں۔

٭ پیٹ میں مروڑ یا پیٹ درد کے لئے اس بیج کو پانی میں بھگو کر پینا سب سے زیادہ اچھا سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں ہضم کرنے کی طاقت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا فوری عمل کرنے والا سٹارٹر ہے جو تیزابیت کو جسم سے خارج کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی غذا اور گیس کا اخراج آسان کرتا ہے۔

احتیاط:

٭ حاملہ خواتین کے لئے یہ البتہ گرم ہے، لہٰذا وہ اس کا استعمال نہ کریں لیکن چیکو ضرور کھائیں جو ان کے لئے اور بچے کی صحت کے لئے سب سے ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More