یہ گاڑی بغیر ڈرائیور کے چلتی ہے.. پاکستانی نوجوانوں کا ایسا کارنامہ جس نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

ہماری ویب  |  Dec 04, 2021

پاکستانی نوجوان قابلیت اور صلاحیت میں دنیا کے کسی بھی خطے کے نوجوانوں سے کم نہیں۔ اس بات کا حال ہی میں نیا ثبوت پیش کیا ہے میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے ایک ایسی گاڑی تیار کرکے جو بغیر ڈرائیور کے چلتی ہے۔

صرف 13 لاکھ میں گاڑی بنا لی

سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پراجیکٹ ہیڈ فیصل ریاض نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ انھیں حکومت پاکستان کی جانب سے دیا گیا تھا اور اور اس پر کام کرنے کے لیے 1 کروڑ 45 لاکھ کی رقم بھی دی گئی تھی لیکن فیصل ریاض کی ٹیم نے صرف 13 لاکھ میں پراجیکٹ مکمل کرلیا۔

سی پیک کے منصوبے میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے

فیصل نے بتایا کہ یہ گاڑی مزید کم لاگت میں تیار ہوسکتی ہے اور اس سے زراعت کے شعبے میں بہت فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام انجام دینے کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ائیر پورٹس اور سی پیک کے منصوبے میں بھی اس گاڑی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More