ہماری ویب | Nov 30, 2021
اکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی کی پشاور میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے صوابی اور جمرود کے بعد پشاور میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔ تاریخی اسلامیہ کالج پشاور میں ہونیوالے ٹرائلز میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے اور ساتھ ہی نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس بھی دیں اور ان کی حوصلہ افزائی ۔ صوابی ،جمرود اور پشاور میں ہونیوالے تین روزہ ٹرائلز میں دو سو سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے ۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی گراس روٹ لیول پر نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے پر یقین رکھتا ہے ۔ پی ایس ایل سیون سے پشاور زلمی نے ایمرجنگ کٹیگری اور مستقبل کے پیش نظر نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے ہیں ۔ ان نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کے بعد ڈیٹا بیس بنالیا ہے جو مستقبل میں کام آئیگا ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More