کورونا نے مجھ سے میری بیوی بھی چھین لی اور 25 لاکھ روپے بھی ۔۔ کورونا کے علاج کے نام پر کن ممالک کی عوام قرض میں ڈوب گئی؟

ہماری ویب  |  Nov 29, 2021

کورونا وائرس نے جہاں زندگیوں کا ضیاع ہوا وہیں ہزاروں لوگوں کی جمع پونجیاں بھی ختم ہوئیں۔ صرف پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی لاکھوں لوگ کورونا کے سائے میں مقروض بھی ہوئے اور اپنے پیاروں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

دہلی کی 53 سالہ منکیرت خاتون کو کورونا وائرس ہوا، ان کی حالت بہتری کی طرف گامزن ہوئی تو ڈاکٹروں نے گھر والوں کو کہا کہ ان کے پھیپھڑوں میں مسئلہ ہے، پھر ان کو دوبارہ دوسرے وارڈ میں بحافظت منتقل کر دیا گیا، کچھ دنوں بعد ان کے پھیھپڑوں کا مسئلہ بھی ٹھیک ہوگیا، لیکن ان کا آکسیجن لیول بالکل کم ہوگیا، ڈاکٹروں نے اضافی سلینڈر طلب کئے جوکہ گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بندوبست کروائے، لیکن خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔ البتہ موت کے وقت جب ڈیتھ سرٹیفیکٹ اور ڈسچارج کا مرحلہ آیا تو خاتون منکیرت کے گھر والوں کو 25 لاکھ روپے کا بل تھما دیا، بل دو اور لاش لے جاؤ، جس پر خاتون کے گھر والوں نے 1 ماہ بعد لاش کو سرد خانے سے نکلوایا جب رقم ادھار لی۔ خاتون کے شوہر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: '' کورونا نے مجھ سے میری بیوی بھی چھین لی اور زندگی بھر کی جمع پونجی بھی چھین لی، میں نے محنت سے 12 لاکھ روپے جمع کئے تھے جو میں نے فوری ادا کیئے جبکہ باقی رقم ادھار لے کر اس کی لاش کو حاصل کیا اور آخری رسومات ادا کیں، میں کس سے کہوں کہ میں نے تو سب کچھ کھو دیا، اب انارتھ آشرم یعنی ( غریبوں ، مسکینوں) کے رہنے کی جگہ پر رہتا ہوں کیونکہ مجھ میں مذید ہمت نہیں۔ ''
بھارت میں نئی دہلی میں ایک معمر شخص کو کورونا وائرس ہوا، اس کی حالت بگڑ گئی، اچانک ان کی موت کورونا سے ہوئی، جب ان کی بوڑھی بیوی کو 12 لاکھ بھارتی روپے کا بل دیا تو وہ وہیں ہارٹ اٹیک سے مر گئیں کیونکہ وہ ایک غریب طبقے سے تعلق رکھتے تھے اور بل کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے تھے۔
احمد آباد کے 39 سالہ میانک پٹیل جو منرل واٹر کا کاروبار کرتے ہیں ان کی بیوی کورونا کے مرض سے دنیا چھوڑ کر چلی گئیں۔ اور بیگم کے علاج کے لئے ان کو 4 لاکھ روپے ادھار لینے پڑے۔ بیوی کو بچانے کی خاطر انہوں نے سونے اور زیورات گرہوی رکھ کر سود دینے کی شرط پر پیسے وصول کیئے، مگر اس سب کے باوجود بھی بیوی کو بچا نہ سکے۔
پاکستان میں بھی لاہور کے ہسپتال میں ایسا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ ایک خاتون کوبچانے کی خاطر شوہر نے بہت کوشش کی مگر وہ کورونا سے صحتیاب نہ ہو سکیں اور زندگی کی بازی ہار گئیں، بدلے میں ڈاکٹروں نے 11 لاکھ روپے کا بل دے کر میرے اوسان خطاء کر دیئے۔
کورونا نے پاکستان، ہندوستان، مالدیپ، بھوٹان اور دیگر ایشیائی ممالک سمیت افریقہ کے کئی ممالک کے بڑے امیر لوگوں کو بھی ایک دوسرے کا مقروض بنا دیا، عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق: '' بھارت میں صرف مئی 2021 سے اگست 2021 تک 2,38,369 لوگوں نے اپنے یا اپنے خاندان کے افراد کے علاج کے لیے کل 41,96,48,84,307 روپے کا قرض حاصل کیا۔ یہ رقم پاکستان میں ایک حصے کم اور دنیا بھر میں 5 حصے زیادہ ہے جس کا مکمل تخمینہ لگانا ممکن نہیں، مگر اگر سرکاری سطح پر ممالک اپنی عوام کے لئے ممکنہ انتظامات کرتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ ''
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More