ثانیہ مرزا کراچی کے بعد لاہور پہنچ گئیں ۔۔ لاہور شہر سے متعلق کیا کہہ دیا؟ ویڈیو دیکھ کر لاہور کے شہریوں کو یقین نہیں آئے گا

ہماری ویب  |  Nov 29, 2021

بھارتی ٹینس اسٹار اِن دنوں پاکستان میں اپنی پرفیوم کی لانچنگ کے لیے موجود ہیں۔ دو روز قبل ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ پاکستان کے سب سے بڑے شاپنگ مال لکی ون گئیں جہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اور انہیں دیکھ کر لوگوں نے بھابھی بھابھی کے نعرے بھی لگائے۔

آج وہ پاکستان کے زندہ دلانے شہر لاہور پہنچی ہیں جہاں لاہوریوں نے ان کا بہترین استقبال کیا۔ ثانیہ مرزا کی پاکستان آمد پر لوگ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ثانیہ اور شعیب کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں وہ لاہور کے کسی شاپنگ مال میں موجود ہیں اور ثانیہ مرزا لاہور کا مشہور نعرہ بھی لگاتی ہیں۔

ثانیہ مائیک پر کہتی ہیں جنے لاہور نی ویکھیا تو وہاں موجود لوگوں کا ہجوم زور دار آواز میں نعرہ مکمل کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ،او جمیا ای نئی۔

خیال رہے مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اکثر خبروں کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے پرستار انہیں بہت فالو بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More