جہاز کو اتارنے کی کوشش کی تھی مگر ۔۔ خاتون کے ہاں جہاز میں ہی بیٹی پیدا ہوگئی، عملے نے فوری طور پر کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Nov 29, 2021

بچے کی پیدائش کی ایک ممکنہ تاریخ مقرر ہوتی ہے جو ڈاکٹر ماؤں کو بتاتے ہیں، مگر بعض اوقات بچے کی پیدائش قبل از وقت بھی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکی خاتون کے ہاں پیش آیا۔

لیلیانا کیسٹنڈیا نامی خاتون کی ڈیلویری 12 دسمبر کو ہونی تھی اور وہ نارتھ کیرولائنا سے میکسیکو اپنے گھر جا رہی تھیں۔ جہاز میں ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

خاتون نے بہت کوشش کی خود کو سنبھالنے کی لیکن ان کا واٹربیگ پھٹ گیا، جس پر جہاز میں ہل چل مچ گئی، عملے نے فوری لینڈنگ کا فیصلہ کیا اور عام رفتار سے زیادہ تیز جہاز اڑانے اور لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیکن خاتون جہاز کے فرش پر گر پڑیں، اس وقت جہاز میں موجود عملے اور مسافروں کی جانب سے ڈاکٹری ہدایت پر عمل کیا گیا اور اسی وقت جہاز میں ہی ڈیلویری کروائی گئی۔

دورانِ ڈیلویری خاتون کو معمولی مشکلات درپیش آئیں، لیکن انہوں نے بحافظت بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: '' مجھے لگتا تھا کہ میری پیدا ہونے والی بیٹی اپنے باپ کی طرح جلد باز نکلے گی اور کچھ یوں ہی ہوا، بچی کو دنیا میں آنے کی اتنی جلدی تھی کہ وقت سے پہلے ہی اگئی۔ ''

واضح رہے کہ بچی کی پیدائش ڈیلٹا ایئر 1804 میں ہوئی۔ جس کا نام انالیا رکھا گیا۔ پیدائش کے بعد جہاز میں موجود مسافروں نے بچی کی والدہ کو معمولی تحائف بھی دیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More