پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز بنگلہ دیش میں ہی کھیل رہی ہے۔ لیکن آج کا میچ بہت مشکلات سے کھیلا جا رہا ہے۔ آج صبح بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے آئے جن کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ صرف بنگلہ دیش میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی آیا ہے۔ بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پورے شمال مشرقی بھارت میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140 کلو میٹر دور تھا۔
اس کے بعد میچ کو روکا نہ دیا بلکہ شیڈول کے مطابق جاری تھا۔ میچ کے ابتدائی گھنٹے گُزرنے کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگ گئی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق:
''
چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم سے 1 کلو میٹر دور کسی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں اسٹیڈیم کی طرف بھی آتا دکھائی دیا ہے۔ البتہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور آتشزدگی میں کسی بڑے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔