میچ کے دوران شائقین اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے ہی نظر آتے ہیں، اس سے نا صرف ٹیم کو فخر محسوس ہوتا ہے بلکہ حوصلہ بھی ملتا ہے۔
مگر ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ بھارتی شائقین نے ایک بار پھر اپنی اوقات دکھا دی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز جاری ہیں، جبکہ ان میچز کے دوران سوشل میڈیا پر کئ طرح کی میمز بھی وائرل ہیں، لیکن ان میں ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جو کہ بھارتی ٹیم کے لیے خود شرمندگی کا باعث بن گئی۔
دراصل دوران میچ بھارتی شائقین پاکستان مخالف نعرے لگاتے نظر آئے، ان بھارتیوں کو شاید علم نہیں تھا کہ وہ جو عمل کر رہے ہیں، ان سے انہی کو اور ٹیم کو نقصان ہوگا مگر وہی بات ہے نا کہ بندر کیا جانے ادرک کا سواد۔
بھارتی اسٹیڈئیم میں دوران میچ پاکستان خالف نعرے بھی لگاتے رہے اور بندے ماترم بھی گاتے رہے۔ ان بھارتیوں کی ڈرامے بازی جب نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے دیکھی تو وہ پریشان ہو گئے اور ایک دوسرے کو حیرت زدہ نظروں سے دیکھنے لگے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اس طرح ردعمل دے رہے تھے کہ جیسے انہیں بھارتیوں کا یہ رویہ بالکل بھی پسند نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی کھلاڑی بھی نظریں ملانے کے قابل نہیں تھے۔ سوشل میڈیا پر آئی سی سی سے اس عمل کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔