شکر ہے بال کٹوا لیے مبارک ہو ۔۔ بال کٹوانے کے بعد حسن علی ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر چھا گئے

ہماری ویب  |  Nov 26, 2021

پاکستان ٹیم کی جان مانے جانے والے فاسٹ باؤلر حسن علی ہمیشہ ہی خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں کبھی ڈانس کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی گراؤنڈ میںکچھ نیا کرتے نظر آتے ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی نے اپنے خوبصورت بڑے، گھنے ارو لمبے بال کٹو ادیے ہیں۔

اور اب یہ دوبارہ سے چھوٹے بالوں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔جو تصویر عوام کے سامنے آئی ہے اس میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی بہت خوش نظر آ رہے ہیں اپنے اس نئے ہیئر کٹ میں۔

ورنہ حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی وررلڈکپ میں ان سے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میں میچ کے اہم موقعے پر انہوں نے ایک خطرناک آسٹریلیوی کھلاڑی کا کیچ چھوڑ دیا جس کے بعد اسی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کر کے میچ کا پانسا پلٹ دیا اور اس طرح آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا دیا اور فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

میچ کے بعد تو یہ ہوا کہ عوام الناس نے سول میڈیا پر حسن علی پر خوب غصہ ہوئی اور انہیں بہت برا بھلا بھی کہا جس کے بعد یہ بہت پریشان ہو گئے تھے اور کئی ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا تھا کہ جب بھی ٹیم کہیں تھوڑا فریش ہونے کیلئے سیر و تفریح کو جاتی تو یہ گم سم اکیلے ہوٹل کے کمرے میں ہی رہتے۔

ہاں مگر یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہی کہ اسی حسن علی نے رواں بنگلہ دیش سیریز میں کسی میچ میں 5 وکٹیں تو کسی 2 وکیٹیں لیں۔

یہی نہیں بلکہ تیز ترین گیند کر کے مایاناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔تاہم اب تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ واقعی حسن علی نے بال کٹوالیے ہیں یا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More