محمد رضوان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وہ کھلاڑی ہیں جن کی عبادت ان کی کامیابی کی کنجی ہے۔ رضوان صرف کرکٹ گراؤنڈ میں ہی نہیں بلکہ ہر جگہ نماز پڑھنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ ان کا تعلق پشاور سے ہے۔ ان کی مذہبی گھرانہ ہے۔ ان کے دادا بھی قرآن و سنت کے تحت زندگی گزارنے کو پسند فرماتے تھے۔
محمد رضوان کا ایک بڑا بھائی جن کا نام مولانا سہیل ہے۔ یہ پشاور کی ایک مسجد کے عالم ہیں اور عصر سے عشاء تک مسجد میں وقت گزارتے ہیں۔ ان کے والد محترم پشاور مرکز میں عصر سے عشاء تک ہوتے ہیں۔
مولانا سہیل نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ:
''
رضوان بھائی جب گھر ہوتے ہیں تو وہ بھی عصر سے عشاء مسجد میں رہتے ہیں۔ اللہ کی عبادت سب سے پہلے کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج پوری قوم کا فخر ہیں۔
''
محمد سہیل کہتے ہیں کہ:
''
جس دن میچ ہوتا ہے میں ہم اپنے کزن کے گھر دیکھنے جاتے ہیں، ہمارے گھر میں ٹی وی نہیں ہے
والد صاحب بھی ایسی سادہ طبیعت آدمی ہیں۔ والد کہتے ہیں کہ:
''
میرا بیٹا ہمیشہ باوضو رہتا ہے اور رائیونڈ مرکز تبلیغی جماعت سے بہت محبت کرتا ہے۔''
محمد رضوان کی شادی 2015 میں ان کی کزن سے ہوئی تھی اور اب ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔