قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سرفرار احمد کی ایک ساتھ پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے چٹاگانگ میں ہونے جا رہا ہے اور قومی اسکواڈ بھرپور طریقے سے پریکٹس سیشن میں مصروف دکھائی دے رہا ہے تاکہ بنگلہ دیش کو انہی کے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز ہرسکیں۔
پریکٹس سیشن کے دوران سرفراز احمد اور محمد رضوان بھی بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز اور رضوان ایک دوسرے کو کیچ پریکٹس کروا رہے ہیں۔
سرفراز احمد پاکستان کے بہترین کپتانوں میں سے ایک ہیں مگر گذشتہ چند ماہ سے ان کی بیٹنگ پرفارمنس اچھی دکھائی نہیں دے رہی جس کے باعث وہ قومی اسکواڈ کا تو حصہ ہیں مگر ٹیم الیون میں جگہ نہیں بنا پا رہے۔
وہیں محمد رضوان کی شاندار پرفارمنس نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو متاثر کیا ہے اور اب وہ پلیئنگ الیون کے اہم ترین رکن ہیں۔