اب سے یہ حرام نہیں کھائیں گے ۔۔ پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو کون سا حلال کھانا دیا جانے لگا؟

ہماری ویب  |  Nov 23, 2021

حلا ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بری طرح ہار کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں زرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ کھلاڑیوں کا حلال کھانا ہی کھلایا جائے گا اور کوئی بھی کھلاڑی گوشت یا پھر سور کسی صورت بھی نہیں کھائے گا۔

اس قسم کے تمام فیصلے کرکٹ ٹیم میں فٹنس لیول بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے، یہاں تمام کھلاڑیوں کو یاک اجازت یہ بھی دی گئی ہے کہ اگر کسی کو گوشت کھانا بھی ہے تو وہ خود بھی صرف سرٹیفائید حلال گوشت ہی کھائے گا۔

خیال رہے کہ 2007 کے بعد سے یہ پہلا موقعہ ہے کہ بھارتی کر کٹ ٹیم پہلی مرتبہ کسی برے آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکی اور بری طرح ہار کے گروپ میچز میں ہی باہر ہو گئی جس پر انہیں انڈین میڈیا اور اندین عوام سے بہت سی باتیں سننے کو ملیں۔

واضح رہے کہ اب تو یہ بھی خبریں بھی آ رہی ہیں کہ پوری کی پوری بھارتی ٹیم کو نیا ڈائٹ پلان تیار کر کے حلال فوڈ ہے پر لگا دیا گیا ہے۔

اور ساتھ ہی ساتھ جب سے یہ خبر لوگوں کے سامنے آئی ہے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہارنے کی وجہ سے بھی انکا ڈائٹ پلان تبدیل کیا گیا ہے مگر اس ڈائٹ پلان کو تبدیل کرنے کا سب سے بڑ امقصد پاکستان سے ہارنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More