فوجی جوڑے کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش .. یہ بچے اب کس حال میں ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 23, 2021

فوجی جوڑے کے ہاں حال ہی میں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش ہوئی، لیکن ایک جانبر نہ ہوسکا۔ اب ان کے 5 بچے ہیں۔ 4 بیٹیاں اور ایک 1 بیٹا ہے۔ بچوں کے والدین 17 گریڈ کے آرمی افسران ہیں۔

1987 کے بعد جنو بی کوریا میں پہلی مرتبہ ایک ہی گھر میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تمام بچے بالکل صحت مند پیدا ہوئے ہیں۔ سول ہسپتال نے ڈلیوری کو یقینی بنانے کے لیے 30 طبی عملے کے افراد جن میں ڈاکٹر، نرس اور وارڈ بوائے شامل ہیں ان کو تعینات کیا تھا۔ کامیاب آپریشن کے ذریعے چار بچیوں اور ایک بچے کی پیدائش ممکن ہوسکی۔

واضح رہے کہ بچوں کے والدین کی شادی 2018 میں پسند سے ہوئی تھی، البتہ ماں 2 مرتبہ حاملہ ہوئی مگر اولاد نہ ہوسکی۔ لیکن اب 5 بچوں کی پیدائش پر گھر والے بہت خوش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More