پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں ہونے والے ڈرامے نے ان روتی ہوئی لڑکیوں کی یاد دلا دی ۔۔ جانیے میچ کے آخر میں ایسا کیا ڈرامہ ہوا، جس نے سب کو چکرا دیا تھا؟ دیکھیے ویڈیو

ہماری ویب  |  Nov 23, 2021

پاکستانی اور بنگلہ دیش کے دوران ہونے والا میچ کئی لحاظ سے اہمیت کا حامل تھا، لیکن اس ایونٹ کے ایک میچ میں کچھ ایسا ہوا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی اور ایک بار پھر وہ لڑکیاں یاد آ گئیں جو شاہد آفریدی کے چھکے پر رو رہی تھیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی میچ سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے بھی نئی ہو۔

اگرچہ یہ میچ پاکستان جیت گیا مگر پاکستانی ٹیم نے اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی۔ بنگلادیش نے 20 اوورز میں 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جب پاکستانی بیٹنگ کی باری آئی تو شروعات کے سست روی کا مظاہرہ کیا، یہاں تک کے میچ کے آخری اوور میں ٹیم کو 8 رنز درکار تھے، مگر اس آخری اوور میں بالر محمود اللہ کی ابتدائی تین گیندیں خطرناک ثابت ہوئیں۔ 2 کھلاڑی اس آخری اوور میں محمود اللہ کا شکار ہوئے، بنگلادیشی شائقین خوشی سے نہال تھے جیسے کہ وہ یہ میچ جیت گئے ہوں، بظاہر لگ بھی یہی رہا تھا۔
لیکن آخری اوور کی چوتھی گیند پر پاکستانی کھلاڑی افتخار احمد نے زوردار چھکا مارا، شاید وہ سمجھ رہے تھے کہ اگلی گیند بھی باؤںڈری کراس کرے گی مگر اگلی گیند پر وہ ہی باؤنڈری سے آؤٹ ہو گئے۔ اوور کی آخری گیند محمود اللہ نے امپائر کے پیچھے سے کرائی جو کہ ہار کی وجہ بنی۔ دراصل محمود اللہ نے جب گیند کرائی تو نواز کو یہ عمل صحیح نہیں لگا اور اس بال کو کھیلنے کے بجائے سائڈ ہو گے اور بال وکٹ پر لگ گئی۔ اس پر بنگلادیش نے آؤٹ کی اپیل بھی کی مگر امپائر نے گیند کو ڈیڈ بال قرار دے دیا۔
اس گیند کے بعد محمود اللہ نے اگلی گیند خود سے نہیں کرائی، گیند کرانے کا ڈرامہ کرتے ہوئے آگے آئے اور پھر جھک گئے۔ جس پر اسٹیڈئیم میں شائقین سیت کامنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔ لیکن اگلی ہی گیند پر نواز سے چوکا مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس موقع پر وہ لمحہ یاد آگیا جب شاہد آفریدی نے پاکستان کو بنگلادیش کے اسٹیڈئیم میں بنگلادیشی ٹیم کو ہرایا تھا اور وہاں موجود بنگلادیشی خواتین شائقین رو رہی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More