آئی سی سی کی جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
بنگلادیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں شاہین شاہ آفریدی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی ( انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے مطابق شاہین آفریدی بنگلادیشی ٹیم کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے تھے جس کے باعث آئی سی سی نے ایکشن لیا۔
شاہین آفریدی نے باؤلنگ کے دوران گیند ہاتھ آنے پر بیٹر کی جانب سے کھیلےگئے شاٹ پر واپس بلے باز کی طرف بال پھینک دیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق جرمانےکے ساتھ شاہین آفریدی کے ڈسپلنری پروفائل پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیشی بلے باز عفیف حسین نے شاہین کو تیسرے اوور کی دوسری گیند پر چھکا مارا تھا، اس کے فوری بعد اگلی ہی گیند عفیف نے روکی جو سیدھا شاہین کے ہاتھ میں گئی۔
اس موقع پر شاہین نے غیر ضروری طور پر تیز تھرو کردیا جو وکٹ کے سامنے کھڑے عفیف کے ٹخنے پر لگ گیا جس سے وہ پچ پر گر پڑے تھے۔