سردیوں میں مچھلی اور مرغی کا گوشت ایک ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

ہماری ویب  |  Nov 19, 2021

سردی کے موسم میں مچھلی فرائی اور چکن کے مزیدار سوپ ہر کوئی پینا پسند کرتا ہے اور سب کو ہی سردی میں یہ کھانے اچھے لگتے ہیں ان سے جسم میں گرمائش بھی پیدا ہو جاتی ہے اور نزلہ زکام بھی کنٹرول میں آ جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ ان دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے کیا بڑا فائدہ ہوتا ہے؟

چکن:

چکن پروٹین کے حصول کا اہم ذریعہ ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے اور اس میں موجود امینو ایسڈ ٹرائیپتھون ہمارے جسم کو سکون پہنچانے میں دیتے ہیں ۔ چکن کو کھانے سے دماغ میں سیروٹونین نامی کیمیکل کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جس سے آپ کے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ چکن میں موجود وٹامن بی سکس ، پیرا ڈائی آکسین میٹابولک سسٹم کو تیز بناتا ہے اور جسم کو مختلف قسم کے وائرل سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

مچھلی:

مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کی چربی کو گھٹانے اور دل کی خطرناک بیماریوں سے بچانے کا کام کرتے ہیں۔ اب بات اگر سردی میں چکن اور مچھلی دونوں کو کھانے کے حوالے سے کی جائے تو: ان دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کے گھٹنوں اور ہڈیوں میں درد نہیں ہوتا، جسم کا مدافعتی نظام اچھا ہو جاتا ہے، وائرل انفیکشن سے بچتے ہیں ساتھ ہی سردی سے ہونے والی خراب جلد کو صاف ستھرا اور بالوں کو خُشکی سے پاک بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More