خشک میواجات کا سردیوں میں استعمال نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ لیکن صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ اگر آپ کا استعمال گرمیوں میں بھی کریں گے تو آپ بہترین طبی نتائج حاصل کریں گے۔
آج Hamariweb.com اخروٹ کے بارے میں بات کرنے جا رہی ہے جو آپ کو بہترین فائدے دے سکتا ہے۔
انسانی دماغ کی شکل والا خشک پھل اخروٹ غزائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ وہ غذائی جزو ہے جو دماغ کو صحت بخشتا ہے۔
1-اخروٹ کھانے سے حراروں میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس کے تیل کی مالش فالج اور لقوہ میں مفید ہے۔ سردیوں کے موسم میں اکثر جوڑوں کے درد کی تکلیف رہتی ہے۔ دل اور دوران خون کے نظام میں بھی فائدہ مند ہے۔ معالج کے مشورے سے اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول نارمل رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کینسر کے ممکنہ حملے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
2-بڑی آنت کے کینسر، چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اخروٹ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔
3-اخروٹ کے حوالے سے ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کو انجیر کے ساتھ کھانے سے زہر اثر نہیں کرتا۔
4-دوران حمل ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اس کا استعمال ماں کے بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے علاوہ ازیں پیدا ہونے والے بچے کی آنکھوں اور دماغ کے لئے مفید ہے۔ اس کاتیل استعمال کرنے سے سر میں جوؤں اور خشکی سے نجات ملتی ہے۔
5-جلد کے داغ دھبوں کی صورت میں اخروٹ کو پیس کر پانی میں ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور اس کا لیپ داغ پر کریں۔ نشان دور ہوجاتے ہیں۔