سردیوں میں ہونے والی خُشکی اور کھانسی سے بچاتا ہے ۔۔ جانیئے وہ کون سے 5 ایسے پودے ہیں جنہیں سردی کے موسم میں گھر میں رکھنے سے کئی فائدے ہوتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 19, 2021

ہر موسم میں مختلف پودے آپ کو کئی فائدے دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے وہ کون سے پودے ہیں جو سردی کے موسم میں گھر میں لازمی رکھنے چاہیئے تاکہ آپ سردی کے اثرات سے بچ سکیں۔

رات کی رانی

رات کی رانی کی خوشبو سے رات بھر گھر تو مہکا رہتا ہے لیکن یہ پودا سردیوں میں ہونے والی خُشکی کے اثرات کو زائل کرتا ہے جس سے نہ تو جسم میں خشکی زیادہ ہوتی ہے اور نہ ہی سر کے بالوں میں۔ سردی کے ٹھنڈے موسم میں اس پودے کو کمرے میں رکھ کر سوئیں تو یہ آپ کو رات بھر خشکی سے بھی بچائے گا۔

موتیا

موتیا کی خوشبو اور گجرے پہننا تو سب خواتین کو پسند ہے۔ یہ پودا آپ کو سردی میں ہونے والی کھانسی سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ کھانسی کی دواؤں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

ایلوویرا

ایلوویرا ٹھنڈ سے ہونے والے جسمانی درد اور پٹھوں کی تکلیف سے بچاتا ہے۔ آپ اس کو کھانے میں بھی استعمال کریں اور پودے کو گھر میں بھی لگائیں۔

گُلاب

گُلاب کا پودا گلے کی خراش، نزلے، خارش سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ باہر کے درجہ حرارت کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

گُلِ داؤدی

گُلِ داؤدی سردی کا خاص پودا ہے۔ یہ مچھروں کو گھر میں آنے سے روکتا ہے۔ اس لئے اب آپ اس کو لازمی گھر میں لے آئیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More