بعض اوقات انسان ایسی تصاویر کھینچ لیتا ہے اسے اندازہ بھی نہیں ہوتا
کہ وہ کتنی بہترین اور منفرد تصویر کھینچ رہا ہے۔ لیکن جب یہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرے تو لوگ اس کی ذہانت کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ تصاویر ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں، ان کو دیکھ کر اگر آپ کے ذہن میں بھی کوئی ایسی تخلیق سمجھ آئے اور اپ تصویر لیں تو ہمیں ضرور دکھائیے گا کمنٹ سیکشن میں اپ لوڈ کرکے۔
٭ اس تصویر میں بظاہر تو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کُتے نے اپنی ٹانگیں اوپر کر رکھی ہیں اور اس کا سر نہیں ہے البتہ یہ کُتا پیٹ کی جانب منہ کرکے لیٹا ہوا ہے اور اس کی ٹانگیں اوپر ہیں۔ جس نے بھی لی ہے بہت کمال کی تصویر کھینچی ہے۔
٭ ہوا میں کھڑی ہوئی یہ پیپسی کی بوتل جو ایسا لگ رہا ہے جیسے اُڑ رہی ہے اور نیچے سے کسی نے دوسری بوتل چپکا کر لگا دی ہو البتہ یہ بوتل کا ڈبل ڈیزائن ہے اور شیشے کی میز پر رکھی گئ ہے جس کی وجہ سے ہوا میں دکھائی دے رہی ہے۔
ایک شخص مُرغی کو لے کر اس انداز میں کھڑا ہے معلوم ہو رہا ہے کہ اس کی آنکھیں نہیں ہوں اور اس نے پرندے کی آنکھیں لگوا لی ہوں۔
ایک آدمی کچن میں کام کر رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے جیسے اس کا سر کٹا ہوا ہے مگر درحقیقت اس کا سر آگے کی جانب ہے اور تصویر دور سے لی گئی ہے۔
دور سے دیکھنے پر معلوم ہو رہا ہے کہ بلڈنگ کی ٹائل کے کونے پر انسانی کھوپڑی رکھی ہوئی ہے جبکہ اس ٹائل کا ڈیزائن ہی ایسا ہے ۔