آپ سے ملنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہوں ۔۔ دھونی کا مداح ان سے ملنے کیلئے کتنے میل پیدل چل کر آیا؟ دھونی خود بھی حیران

ہماری ویب  |  Nov 19, 2021

وہ کہتے ہیں نہ کہ انسان کو ایسے کام کرنے چاہیے جس سے وہ ہمیشہ یاد کیا جائے، اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹ چھوڑ چکے ہیں مگر بھارت کے لوگ آج بھی انکے دیوانے ہیں صرف و صرف انکے بہترین کھیل کی وجہ سے۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ ان کا ایک سب سے بڑا مداح ان سے ملنے کیلئے پیدل1436 کلومیٹر ( 900 ) میل سفر کر کے آیا۔

یہ نوجوان بھارتی ریاست ہریانہ کا رہنے والا ہے اور اس کا نام اجے گل ہے۔ دھونی جس نےبھارت کو کئی سیریز اور ورلڈ کپ جیتوائے ان سے ملنے کیلئے اجے گل نے 18 دنوں کا ہریانہ سے رانچی کا سفر کیا۔ اب دھونی نے اپنے مداح کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے اپنے فارم ہاؤس میں انکی رہائش کا انتظام کیا اور انکے ساتھ کافی وقت گزارا۔

مزید یہ کہ ایم ایس دھونی نے مداح کی باحفاظت گھر واپسی کیلئے جہاز کا ٹکٹ بھی اس نوجوان کو دیا اور اس موقعے پر ایک تصویر بھی لی گئی جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور لوگ دھونی کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں تو وہیں مداح کے جذبے کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقعہ نہیں جب دھونی کا فین یوں پیدل ان سے ملنے آیا ہو اس سے پہلے بھی ایک لڑکا ان سے ملنے پیدل آیا اور اس نے یہ سفر 16 دن میں طے کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More