معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بنایا۔۔۔ جانیے کرکٹر غلام محمد نے کیسے تیز ترین سنچری بنا ڈالی؟

ہماری ویب  |  Nov 18, 2021

بہاولپور سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ معذور نوجوان نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا۔ نوجوان نے تیز ترین سنچری بنانے کا قومی ریکارڈ قائم کرلیا۔

22 سالہ بلے باز حافظ غلام محمد پی سی بی کے انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے، جبکہ 2018 میں کرنٹ لگنے سے غلام محمد کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں تھیں۔ جس کے بعد وہ معذور افراد کیلئے ہونے والی کرکٹ کا حصہ ہیں۔

نوجوان نے معذور کے باوجود کرکٹ کے شوق کو برقرار رکھا اور نیشنل چیمپئن شپ کے ملتان کی ٹیم میں کھیلتے ہوئے سرگودھا کی ٹیم کے خلاف تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

غلام محمد نے 17 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔ جبکہ 35 گیندوں پر 125 رنز اسکور کیے۔ جن میں 15 چھکے اور ساتھ چوکے شامل ہیں۔

نجی ٹی چینل سے بات کرتے ہوئے غلام محمد نے بتایا کہ میرے سینئرز اور گھر والوں نے میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں میرا خواب ہے کہ میں پاکستان کیلئے کھیلوں، اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن ضرور میں پاکستان کیلئے کھیل سکوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More