پیرا شوٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور میاں بیوی اونچائی سے سمندر میں جا گرے ۔۔ دیکھیئے خطرناک ویڈیو

ہماری ویب  |  Nov 17, 2021

پیراسیلنگ کرنا ایک مزے دار تجربہ ہے۔ لیکن اگر آپ کسی حادثے کا شکار ہو جائیں تو زندہ بچنے کی امیدیں کم ہی ہوتی ہیں۔ اگر کوئی مستقل آپ کی نگرانی کرکے بروقت جان بچائے تو وہ ایک الگ بات ہے۔

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والا جوڑا ناگوا بیچ پر چھٹیاں گزارنے گیا تھا ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیچ سمندر میں پیراسیلنگ کے دوران پیرا شوٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور میاں بیوی اونچائی سے سمندر میں گر گئے ۔

اجیت اور ان کی اہلیہ سرلہ جب پیرا شوٹ سے ہوا میں اڑ رہے تھے تو اجیت کا بھائی ان کی ویڈیو بنارہا تھا۔ اچانک پیرا شوٹ کی رسی ٹوٹی تو بھائی نے چیخنا شروع کردیا۔ اجیت کے بھائی راکیش کتھاڑ نے کہا کہ:

'' میں اس وقت کشتی پر تھا اور جیسے ہی بھائی اور بھابھی کے چیخنے کی آواز سنی تو میں ڈر گیا اور میں کچھ نہیں کرسکا، میں نے بھی چیخنا شروع کردیا لیکن پھر پام ایڈوینچر اینڈ موٹر اسپورٹس کے جو نمائندے وہاں موجود تھے انہوں نے فوری طور پر جان بچالی۔ ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More