ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کس مُلک میں ہوگا؟ آئی سی سی کا بڑا اعلان

ہماری ویب  |  Nov 17, 2021

کرکٹ کے عالمی میلے آئی سی سی نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والے شہروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے 45 میچز کی میزبانی 7 آسٹریلوی شہر کریں گے اور ورلڈکپ کا آغاز آئندہ سال 16 اکتوبر سے ہوگا جوکہ 13 نومبر تک جاری رہے گا۔ مذید بتایا کہ: '' ورلڈکپ کے 45 میچز سڈنی، پرتھ، میلبرن، ہوبارٹ، جیلانگ، برسبین اور ایڈیلیڈ میں ہوں گے۔ سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا لیکن فائنل کا میدان میلبرن کے اسٹیڈیم میں سجے گا۔ کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ: '' آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے بہترین رینکنگ والی ٹیمیں ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کوالیفائنگ راونڈ کے میچز بھی کھیلیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More