کیا شعیب اختر ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں کھیلتے نظر آئیں گے؟ شائقین سن کر بے چین ہوگئے

ہماری ویب  |  Nov 17, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کالے اور سبز رنگ کی ایک کٹ شرٹ شیئر کی ہے،جس پر 14 نمبر درج ہے۔

شعیب اختر اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں بھی اسی نمبر کے ساتھ کرکٹ کھیلتے نظر آئیں ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ایک بار پھر نمبر 14 (شرٹ ) کو پہننے کا وقت آگیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے شعیب اختر کے فینز بے چینی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ یہ کٹ کونسے ٹورنامنٹ کے لیے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More