بھارتی کھلاڑی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے پر بھارتی عوام اور میڈیا کی تنقید کی زد میں ہیں۔ لیکن ان سب میں ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام بھارتی کھلاڑی کے ایک ایسے شوق کے بارے میں بتائے گی جس نے اسے مشکل میں ڈال دیا ہے۔
دراصل بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا مہنگی ترین گھڑیوں کے شوق کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ لیکن ممبئی ائیر پورٹ پہچنے پر یہ شوق ان کے لیے کافی بھاری ثابت ہوا ہے۔ کیونکہ کسٹم حکام کی جانب سے ان کی مہنگی گھڑیوں کو قبضے میں لے لیا اور انہیں پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دبئی سے واپسی پر ہاردک پانڈیا کو کسٹم حکام کی جانب سے روکا گیا تھا کیونکہ ان کے پاس خریدی گئی گھڑیوں کے بل کی رسید نہیں تھی۔ جس کی وجہ سے حکام کو ان پر شک ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گھڑیوں کی قیمتے 5 کروڑ تک بتائی جا رہی ہیں۔ لیکن ہاردک پانڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھڑیوں کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔
ہاردک پانڈیا کی جانب سے اپنے متعلق تمام الزامات کو رد کر دیا گیا ہے، اپنے ایک ٹوئیٹ میں کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میں نے رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو تحقیقات کے لیے پیش کر دیا تھا اور اپنا سامان بھی خود حکام کے حوالے کیا۔ جبکہ گھڑیوں کی قیمت سے متعلق افواہوں کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے۔