اب ٹیم انڈیا کو پاکستان جانا ہی ہوگا، آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کر لیا

ہماری ویب  |  Nov 16, 2021

پاکستان اور بھارت کا میچ آئی سی سی کے مقبول ترین میچز میں سے ایک ہوتا ہے، جس کا دنیا بھر میں خوب زور ہوتا ہے، اسی حوالے سے آئی سی سی نے ایک دھماکے دار فیصلہ کیا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایسی ہی ایک خبر لےکر آئی ہے جس میں آپ کو آئی سی سی کے اس فیصلے سے متعلق معلومات فراہم کرے گی جو ہو سکتا ہے آپ کو بھی خوش کردے۔

آئی سی سی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد کرایا جائے گا۔ جبکہ اس سے پہلے پاکستان جتنے بھی میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے وہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات میں ہوتے تھے۔ لیکن گزشتہ کئی سالوں سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات اور ٹیموں کی حفاظت کے پیش نظر آئی سی سی نے باقاعدہ طور پر پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے کر چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ صورتحال بھارت کے لیے پریشان کن ہے کیونکہ گزشتہ 15 سالوں سے بھارت نے سیاسی تناؤ کے باعث پاکستان سے ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔ اور اگر چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بننا ہے تو ٹیم انڈیا کو پاکستان آنا ہی ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More