کرکٹ واقعی ایک ایسا کھیل ہے جس سے لوگوں کے اندر پیار محبت اور خلوص پیدا ہوتا ہے ۔ اسی خلوص کی مثال ہمیں دبئی ائیر پورٹ پر ملتی ہے جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 میچز کی سیریز کیلئے بھارت روانہ ہورہی تھی تو اس وقت نیوزی لینڈ کے ہی فاسٹ باؤلر ٹرینٹبولٹ کے ساتھ بس ڈرائیور نے سیلفی لینی چاہی۔
جس پر ٹرینٹ بولٹ نے انتہائی خوشگوار انداز میں بس ڈرائیور سنتوش کمار کے ساتھ سیلفی کھینچوائی اور گلے بھی لگایا ۔ جیسے ہی یہ ویڈیو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ہوئی۔
تو سوشل میڈیا پر انکے انتہائی اچھے سلوک کے چرچے ہونے لگے تاہم یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ نیوزی لیند کرکٹ ٹیم بھارت کے ساتھ یہ سیریز جے پور میں کھیلی گی ۔
واضح رہے کہ ٹرینٹ بولٹ وہ باؤلر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف کھیلے جانے والے میچ سے پہلے یہ خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کی طرح روہیت شرما کی وکٹ لینا چاہتے ہیں اور وہ شاہین شاہ آفریدی کے باؤلنگ ایکشن سے بہت متاثر بھی تھے۔