ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، اس انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میںآسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کی۔
آسج تک آسٹریلیا نے کوئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہوا تھا تو جب یہ اس مرتبہ ورلڈ کپ جیتے تو خوشی انکی دیکھنے والی تھی اور اسی خوشی میں یہ پوری کی پوری ٹیم ایک ایسا کام کر گئی جس نے سب کرکٹ شائقین کے دل خراب کر کے رکھ دیے۔ ہوا کچھ یوں کہ ڈریسنگ روم میں پوری ٹیم تصاویر کھینچوا رہی تھی۔
تو ایک دم سے میتھیو ویڈ کو نہ جانے کیا سوجھی اور انہوں نے اپنا جاوتا اتار کر اس میں سافٹ ڈرنک ڈال کر پینا شروع کر دیا اور بعد میں بہت خوشی محسوس کی اس کام کو دیکھتے ہوئے مارکس سٹونس بھی کیسے پیچھے رہ سکتے تھے انہوں نے بھی انکا جوتا چھنیا اور اس میں سافٹ ڈرنک ڈال کر پی۔
اس واقعہ کی ویڈیو آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے جسے ہر دیکھنے والے ناپسند کیا کیونکہ اس عمل نے ہر فرد کو دل ہی خراب کیا بہر حال یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی رہی۔