پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ اگرچہ پاکستان ہار گیا مگر یہ میچ ایک بہت ہی دلچسپ صورتحال سے دوچار ہو گیا تھا اور پرانی یادیں تازہ ہوگئی تھیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے ایک میچ کے بارے میں بتائیں گے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔
ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ کے دوران آسٹرویلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کے ہاتھ سے بال سلپ ہو گئی اور وارنر نے اس گیند پر چھکا مار دیا۔ اہم مسئلہ یہ نہیں ہے کہ چھکا مارا، اہم مسئلہ یہ ہے کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وارنر کو اپنی قابلیت پر اعتماد نہیں تھا شاید، جب ہی انہوں نے ایک ایسی گیند پر چھکا مارا جو کہ محض بالر کے ہاتھ سے سلپ ہوئی تھی۔
لیکن 90 کی دہائی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ایک میچ ہوا تھا جس میں کیوی بالر نے ایک گیند ایسی کرائی جو کہ اچھل کر پچ سے باہر چلی گئی جس پر پاکستانی بلے باز عامر سہیل نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس گیند کو نہیں کھیلا اور نہ ہی اس گیند کو ہٹ کیا۔
عامر سہیل کے ردعمل کے بعد پویلین میں موجود ویسم اکرم سمیت پاکستانی ٹیم موقع کو انجوائے کر رہی تھی۔