آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل جیت لیا

ہماری ویب  |  Nov 14, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا اختتام آسٹریلیا کی جیت سے ہوا۔ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر کامیابی سیمٹی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ اب آسٹریلیا 8 وکٹوں سے ورلڈکپ جیت گیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 172 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جس کو آسٹریلیا نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مکمل کیا اور اب آسٹریلیا اس ورلڈکپ کا چیمپیئن بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرایا اور پھر دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ آسٹریلیا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی جیت گیا۔ ورلڈکپ دیکھنے کے لئے دبئی کے کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد کم البتہ پاکستان کے سینیئر کھلاڑی بھی میچ کا فائنل دیکھنے کے لئے پہنچے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More