جمعرات کے روز آسٹریلیا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کے T20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد جب قومی کرکٹرز بنگلہ دیش جانے کے لیے روانہ ہوئے تو محمد رضوان دبئی ائیر پورٹ پر دونوں ہاتھوں میں تکیہ لیے نظر آئے جو انہوں نے اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی دبئی سے ڈھاکا روانگی کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان اپنا تکیہ اپنے سینے کے قریب رکھے ہوئے ہیں جب وہ دبئی ایئرپورٹ سے جا رہے تھے۔
تاہم ان کے تکیہ پکڑنے کے پیچھے وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور ٹویٹر والے اس پر بحث کر رہے ہیں، میمز بنا رہے ہیں اور اپنی رائے دے رہے ہیں کہ وہ جہاں بھی گئے یہ تکیہ اس کے ساتھ کیوں گیا۔
اس سے قبل بھی محمد رضوان کے ہاتھ میں تکیہ دیکھا جاچکا ہے۔