بھارتی انتہا پسندوں نے پہلے اپنے ہی فاسٹ باؤلر محمد شامی کو مذہب کے نام پر نشانہ بنایا گیا۔ اور یہ معاملہ اس وقت ہوا جب پاکستان نےبھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ بھارت میڈیا بالخصوص بھارتی شر پسندوں کی جانب سے پہلے محمد شامی کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی گئیں۔ بھارت انتہا پسندوں کی جانب سے محمد شامی کو برا بھلا تو کہا گیا ہی لیکن اب پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کے خلاف زہر اگلنے لگے۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی جیت پر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ کام اور کوئی نہیں بلکہ بھارتی صحافی خود کر رہے ہیں۔
بھارت صحافی پہلے محمد شامی کو نشانہ بنانے کے بعد نام بدل کر اب حسن علی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایک معروف بھارت صحافی نے ٹوئٹر پر کہا کہ حسن علی کی اہلیہ بھارت سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے پاکستان میں ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
اور سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ بھارت سے یہ خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ حسن علی کے کیچ چھوڑنے پر انہیں پاکستانی عوام کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جبکہ اس بات کی حسن علی کی اہلیہ نے خود تردید کی۔
حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے کہا کہ ’اس جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ مجھے، حسن علی اور ہماری بیٹی کو پاکستان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں جوکہ بالکل جھوٹی خبریں ہیں۔‘