مکئی کی فصل موسم سرما میں تیار ہوچکی ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسی غذا ہے جس کے کئی کرشماتی فوائد ہیں۔ بلاشبہ مکئی کھانے والوں کی تعداد کوئی کم نہیں ہے، بہت سے لوگ اس شے کو بہت ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔
شہر کراچی کی مختلف شاہراوں اور چوراہوں پر ریڑھی والے مکئی فروخت کر رہے ہوتے ہیں اور لوگ اسے خرید کر اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
مکئی کو دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے ابال کر کھانا پسند کرتے ہیں تو کوئی اسے بھون کر کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔
تو آیئے ہم آپ کو مکئی کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
1- مکئی اینٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں فینولک نامی ایسڈ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔
2- جن افراد کو ذیابطیس یا بلڈ پریشر کو مسئلہ ہو انہیں مکئی کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔ اس میں موجود فائٹو کیمیکل ہونے کے باعث خون میں اعتدال رہنے کی وجہ سے ذیابطیس اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
3- مکئی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو نظام انہضام کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اسے کھانے سے قبض دور ہونے کے ساتھ پیٹ کا نظام درست رہتا ہے۔
4- مکئی میں وٹامن کی ایک قسم فالڈ پائی جاتی ہے جس کے باعث انسان کے خون میں ایسی چیزیں پیدا نہیں ہوتیں جو دل کی بیماری کا سبب بنیں۔
5-اس کا آٹا سر کے میں ملا کر لیپ کرنے سے خارش اور ہاتھ پاؤں و ناخنوں کے پھٹنے کے روکنے میں مفید ہے۔
6- مکئی آنکھوں کی بصارت بڑھاتی ہے۔