خوبصورت دکھنے کا شوق ماڈرن دور میں ہر کسی کو ہے، پہلے تو صرف خواتین بدنام تھیں کہ ہر مہینے پارلر جاتی ہیں ڈھیروں ڈھیر خرچے کرتی ہیں لیکن بدلتا دور مردوں کو بھی سیلون لے آیا۔ اب چونکہ گندگی اور گرد و غبار اتنا بڑھ گیا ہے کہ اگر چہرے کی ایک ہفتے میں کلینزنگ نہ کی جائے تو بدنما داغ پڑ جاتے ہیں جو یقیناً بُرے لگتے ہیں۔
سیلون میں بھی ہزاروں قسم کے فیشلز اور مختلف کلینزنگ مرد حضرات کے لئے موجود ہے لیکن اگر آپ اپنے چہرے کو خوبصورت بنانا ہی چاہتے ہیں تو مختلف اضافی کیمیکلز سے چہرہ خراب کیوں کروائیں، کیوں نہ صرف وہ اہم فیشل کروالیں جس سے آپ کا چہرہ بھی چمکدار ہو، جلد بھی خوبصورت نظر آئے اور کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہ ہو۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سا فیشل ہے جس کو کروانے سے اپ کی جلد صاف اور گہرے بلیک ہیڈز سے بھی 1 ماہ کے لئے نجات مل جائے گی۔
اس کے علاوہ لیوش مین سیلون، shabs سیلون، ہیئر شیئرز اور بالیز مین سیلون مختلف ورائٹی کے اچھے فیشلز کرر رہے ہیں۔ یہ سب سیلون شہرِ کراچی میں موجود ہیں۔ جن کی معلومات آپ کو ان کے فیس بُک ارو انسٹاگرام پیج سے بھی مل جائے گی۔
تھری ڈی ہائیڈرا فیشل
تھری ڈی ہائیڈرا فیشل اور فیس پی آر پی یہ دونوں ٹریٹمنٹس اس وقت چہرے کی خوبصورتی کو نکھارنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ اس کا خرچہ نارمل فیشل سے تھوڑا سا زیادہ ہے لیکن نارمل سستا فیشل کروانے کے کچھ دنوں بعد ہی چہرہ دوبارہ خراب ہونے لگتا ہے اور پھر سے فیشل یا کلینزنگ کروانی پڑتی ہے ایسے میں اگر یہ تھری ڈی ہائیڈرا فیشل ایک مرتبہ کروالیں تو 1 سے ڈیڑھ ماہ یا زائد وقت تک یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور نمی برقرار رہتی ہے، اس کو بار بار کروانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔
ڈٹرماٹولوجسٹ کہتے ہیں کہ:
''
تھری ڈی ہائیڈرا فیشل جلد کے اندر موجود تیسری تہہ تک سرائیت کرتا ہے اور اس فیشل کے ذریعے جن کیمیکلز کو جلد کے اندر تک پہنچایا جاتا ہے وہ آپ کی جلد اور اندر کے مساموں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے جلد کا کچرا بھی باہر نکل جاتا ہے اور رنگت بھی نکھرتی ہے۔
''
اس کے علاوہ لیوش مین سیلون، shabs سیلون، ہیئر شیئرز اور بالیز مین سیلون مختلف ورائٹی کے اچھے فیشلز کرر رہے ہیں۔ یہ سب سیلون شہرِ کراچی میں موجود ہیں۔ جن کی معلومات آپ کو ان کے فیس بُک ارو انسٹاگرام پیج سے بھی مل جائے گی۔