منی پلانٹ جسے اکثر لوگ پیسوں والا پودا کہتے ہیں اس کا اصل نام ایپی پرینیم منی پلانٹ ہے اور یہ آج کل زیادہ تر لوگوں کے گھروں میں موجود ہوتا ہے۔ کوئی اس کو پانی کی بوتل میں اُگا دیتا ہے تو کوئی اس کو کسی بھی گملے اور مٹی کے گلاس تک میں بھی اگا دیتا ہے اور پھر اس میں روزانہ ڈھیر و ڈھیر پانی ڈال دیتے ہیں۔
کچھ منی پلانٹ تو بڑے ہو جاتےہیں اور کم ہی وقت میں پورا پودا اُگ جاتا ہے لیکن کچھ چھوٹے ہوتے ہیں اور دیر سے بڑھتے ہیں ان کے پتے بھی چھوٹے سے دکھتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ خراب ہیں نہ اُگنے والے ہیں جبکہ منی پلانٹ مختلف صورتوں میں بڑھتا بھی ہے اور اس کے پتے بھی تیزی سے بڑے ہوتے ہیں۔
پودوں کو 3 بنیادی نیوٹرینٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ نائیٹروجن، پوٹاشیم اور فاسفورس۔ نائیٹروجن سے پودے کے پتے اگتے ہیں۔ پوٹاشیم سے جڑیں شاخیں اور تنا وغیرہ مضبوط ہوتے ہیں اور فاسفورس سے پھول اور پھل بہت ذیادہ اگتے ہیں۔ منی پلانٹ کو کسی بھی خاص کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی آپ اِس کو صرف پانی میں بھی لگائیں تو یہ پھلتا پھولتا رہے گا۔ لیکن اگر اس کے پتے نہیں بڑھ رہے تو جانیئے hamariweb.com کے اس آرٹیکل میں منی پلانٹ کے پتوں کو بڑھانے کا کیا طریقہ ہے۔
طریقہ
ڈنڈی
٭ منی پلانٹ کو جب بھی لگائیں اس کے تنے کے اطراف میں کوئی ڈنڈی لازمی لگائیں جو اس کو سیدھا کھڑا رکھنے میں مدد کرے، یوں پانی جڑ سے پورے پودے میں بآسانی ترسیل ہوگا اور آپ کا پودا بڑھے گا۔
سپرے
٭ منی پلانٹ کے پودے کو ہفتے میں دو مرتبہ یوریا کا سپرے کریں۔ بازار میں بآسانی یوریا آپ کو پاؤڈر کی شکل میں مل جاتا ہے۔ بس اس کو پانی میں ڈالیئے اچھی طرح مکس کریں اور اس پانی سے پودے پر سپر کرلیں۔ آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہی وقت میں پودا بڑا بڑا دکھنے لگے گا۔