قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر جو اکثر ہی خبروں سے جڑے رہتے ہیں۔ حال ہی میں سرکاری ٹی وی چینل پر پیش آنے والے معاملے کے بعد شعیب اختر نے استعفیٰ دے دیا تھا اور تب سے لے کر وہ آج تک خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
شعیب اختر دنیائے کرکٹ کے وہ کھلاڑی تھے جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین باؤلنگ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ آج تک کوئی ایسا باؤلر میدان میں نہیں اترا جس شعیب اختر سے تیز گیند بازی کی ہو۔
شعیب اختر کرکٹ کے میدان میں جتنا پر جوش اور غصیلے دکھائی دیتے تھے ویسے حقیقی زندگی میں بالکل نہیں ہیں۔ کرکٹ سے ہٹ کر بھی ان کی ایک الگ زندگی ہے جس میں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ وقت بیتاتے ہیں اور دیگر جگہوں پر بھی وزٹ کرتے ہیں۔
شعیب اختر ویسے تو اسپورٹس چینل پر اپنی ماہرانہ تجزیے دیتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کا ایک انٹرویو ایسا بھی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق وہ باتیں کیں جو ان کے مداح آج تک نہیں جان سکے۔
رواں سال ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے شریعت کی تعلیم علماء کرام سے حاصل کی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دین بہت خوبصورت ہے۔ شعیب اختر نے اپنے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی سے متعلق بتایا کہ امام علی اکبر علیہ سلام جب تشریف لائے۔ تو
ایک سوال کے جواب میں شعیب اختر نے بتایا کہ سمندری کھانے (سی فوڈ) انہیں بہت پسند ہیں۔
پروگرام کی میزبان کی جانب سے شعیب اختر کی اہلیہ رباب شعیب سے متعلق پوچھا گیا کہ وہ کہاں ہیں اور نظر کیوں نہیں آتیں؟ جس پر فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ میری اہلیہ ٹی وی پر آنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ انہیں سیرو سیاحت کا بہت شوق ہے۔ شعیب نے کہا کہ ان کے 2 بیٹے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کرتے ہیں۔ ان سے زیادہ سوال نہیں کرتے اور وہ آسانی سے اپنے گھر کے کام کرتی ہیں۔ شعیب اختر نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی میری بہت اچھی دوست بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بالکل تنگ نہیں کرتیں اور کچھ نہیں کہتی۔
شعیب اختر نے اپنے دونوں بیٹوں سے متعلق کہا کہ وہ جس فیلڈ میں بھی جانا چاہیں گے میری طرف سے پوری اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین، تربیت تعلیم سب میں انہیں سکھا دوں گا۔
مزید شعیب اختر نے انٹرویو میں کیا باتیں کیں جانیں اس ویڈیو میں۔