آج پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل کا میچ ہار گیا ہے اس میچ میں باؤلر حسن علی نے جارہانہ مجاز آسٹریلوی بیٹسمین کا کیچ چھوڑ دیا اور پھر اپنے اوورز میں خؤب پٹے اور 44 سے زائد رنز دے بیٹھے۔
اس ناقص کارکردگی پر پوری دنیا میں موجود پاکستانی حسن علی کو برا بھلا بول رہے ہیں ایسے حالات میں اب حسن علی کے بھائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ میرے بھائی نے اج کے میچ میں بہت اچھا کھیلا ہے۔
اور مجھے اپنے بھائی پر بہت فخر ہے، جس طرح آج انہوں نےکھیلا ہے اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اب میں بھی اگلے ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کروں گا تو بس آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ مجھے بہت سپورٹ کیجئے گا۔
آخر میں بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے میرے پاکستان اور پاکستانیوں سے بحد محبت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ اب تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ واقعی حسن علی کے بھائی ہیں یا نہیں۔