پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے کھلاڑی محمد رضوان آج کس مشکل میں قوم کیلئے کھیل رہے ہیں اس کلا ہمیں اندازہ بھی نہیں۔ اب اسی بارے میں بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھو ہیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ میچ سے ایک رات قبل محمد رضوان اسپتال میں تھے۔
مزید یہ کہ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ رضوان نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور جس بہادری سے انہوں نے اپنی بیماری کا مقابلہ کی اس کی مثال نہیں ملتی۔
یاد رہے کہ میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔ رضوان نے میچ میں 67 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ محمد رضوان کی دھوان دھار بیٹنگ کے دوران انہیں آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی تیز گیند انہیں چہرے پر لگی جس کی وجہ سے انکا چہرہ سوج گیا تاہم وہ ٹھیک رہے کیونکہ انہوں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔
واضح رہے آج ہونے والے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں اسٹریلیا کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے اور میچ ابھی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔