پشاور زلمی اور معروف فٹ وئیر برانڈ ہش پپیز کے درمیان ایم اویو پر دستخط
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی اور یش پپیز کے درمیان ایم او یو دستخط کردئیے گئے ۔ہش پپیز پشاور زلمی کا آفیشل فٹ وئیر پارٹنر بن گیا ۔ایم او یو دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔
پشاور زلمی کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان آفندی، برانڈ مینجر احد خان، ہیڈ آف ڈیجیٹل دانیال علی اور مارکیٹنگ مینجر معاذ خان ،ہشں پپیز کے مینجنگ ڈائریکٹر قاسم محمد، ہیڈ آف مرچنڈائزنگ رضوان صدیقی ، ہیڈ آف برانڈ مارکیٹنگ میشال دانش اور ہیڈ آف ریٹیل عمران بلو۔ شریک ہوئے ۔
نوشیروان آفندی نے کہا کہ پشاور زلمی کھیل کے میدان کے ساتھ تمام شعبہ جات میں بڑے پارٹنرز کے ساتھ وننگ پارٹنر شپ بنانے پر یقین رکھتی ہے۔اپنے فینز کی دلچپسی کے پیش نظر زلمی نے گزشتہ سال اپنا فیشن برانڈ زلمی لانچ کیا تھا اور اب ہش پپیز جیسی برانڈ کے ساتھ فٹ وئیر کلیکشن لانچ کریگا ۔
ہش پپیز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ مشال دانش نے کہا کہ ہش پپیز ہمیشہ مارکیٹ لیڈرز او برانڈز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جو کچھ نیا کرنا چاہتے ہوں اور پشاور زلمی ہمشیہ ٹرینڈ سیٹر رہا ہے ۔
مینجنگ ڈائریکٹر قاسم محمد نے کہا کہ پشاور زلمی کا جوش و جذبہ ہمیشہ فینز اور نوجوانوں کو انسپائر کرتا ہے اور یہی ہماری برانڈ کا بھی نصب العین ہے ۔
ہیڈ آف مرچنڈائزنگ رضوان صدیقی نے کہا کہ اپنے صارفین کی دلچسپی کے پیش نظر ہش پپیز ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور پشاورزلمی کے ساتھ ایم او یو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔